Computer Science Studies (BIT)
Would you like to react to this message? Create an account in a few clicks or log in to continue.

Computer Science Studies (BIT)

This fourm is created by Sir Muhammad Tahir Farooq. The purpose of creating this fourm to share information the students.
 
HomeHome  Latest imagesLatest images  RegisterRegister  Log inLog in  
Aslam-O-Alikum!
Search
 
 

Display results as :
 
Rechercher Advanced Search
Calender
Latest topics
» Chapter #1 Complete MCQ's (PART-1)
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) EmptyTue Feb 24, 2015 6:00 am by Shaheer

» Windows Operating System (COMPLETE)
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) EmptyMon Jan 26, 2015 10:17 am by shaista

» Computer Architecture (COMPLETE)
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) EmptySun Jan 25, 2015 5:52 am by shaista

» A virus that create more folders in your computer
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) EmptyTue Jan 06, 2015 3:49 am by tahir48

» Browsers Comparision
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) EmptyTue Jan 06, 2015 3:39 am by tahir48

» WEb to PDF convert
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) EmptySun Jan 04, 2015 7:34 am by shaista

» 7th Class Computer paper 1st 2 Chapters
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) EmptyMon Dec 08, 2014 6:21 pm by shaista

» 8th Class Computer Paper 1st 2 chapters
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) EmptyMon Dec 08, 2014 6:16 pm by shaista

» Chapter # 1 9th Class
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) EmptyMon Dec 08, 2014 2:52 am by shaista

Poll
Top posters
Admin
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Vote_lcap9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Voting_bar9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Vote_rcap 
shaista
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Vote_lcap9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Voting_bar9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Vote_rcap 
tahir48
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Vote_lcap9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Voting_bar9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Vote_rcap 
computerstudent18
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Vote_lcap9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Voting_bar9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Vote_rcap 
computerstudent29
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Vote_lcap9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Voting_bar9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Vote_rcap 
thompson john
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Vote_lcap9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Voting_bar9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Vote_rcap 
Shaheer
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Vote_lcap9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Voting_bar9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Vote_rcap 
Statistics
We have 31 registered users
The newest registered user is Esha

Our users have posted a total of 214 messages in 210 subjects
Flag Counter
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Flags_1

 

 9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu)

Go down 
AuthorMessage
Admin
Admin
Admin
Admin


Posts : 114
Join date : 2012-10-29
Location : Lahore Pakistan

9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) Empty
PostSubject: 9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu)   9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu) EmptySat Nov 17, 2012 4:49 pm

باب نمبر3 ان پُٹ/ آؤٹ پٹ آلات Input/Output Devices

سوال نمبر-:1 ان پُٹ آلات سے کیا مراد ہیں؟ چند اہم ان پُٹ آلات کو تفصیلاً بیان کریں۔
جواب-: ان پُٹ آلات (Input Devics) -: ان پُٹ آلات صرف وہ آلات نہیں ہوتے جس کے ذریعے ہم کمپیوٹر کو ڈیٹا یا معلومات فراہم کرتے ہیں بلکہ وہ ہدایات یا پروگرام بھی وصول کرتے ہیں جس سے کمپیوٹر کو پتہ چلتاہے۔ کہ اسے ڈیٹا کو کیا کرنا ہے۔مثلاً کی بورڈ ، ماؤس ، جوائے سٹک ، لائٹ پین ، سکینرز ، ٹریک بال ،مائیکروفون و وائس ریکگنیشن، ویب کیم وغیرہ۔
1) کی بورڈ(Keyboard) :- کی بورڈ کمپیوٹر میں سب سے زیادہ استعمال ہونے والا ان پٹ اور کنٹرول آلہ ہے۔مائیکرو کمپیوٹر کے ساتھ عام طور پر استعمال ہونے والے کی بورڈ دو (2) قسموں کے ہوتے ہیں۔PC/XT کی بورڈ ز اور AT کی بورڈز۔ کی بورڈ میں عام طور پر 101 / 104 / 109 کیزہوتے ہیں۔ کی بورڈ عام طور پر چار حصوں میں تقسیم کی جا سکتاہے۔
*ٹائپ رائٹر حصہ یا الفانیومرک کی پیڈ * نیو میر ک کی پیڈ * فنکشن کی پیڈ * سکرین نیویگیشن اور ایڈیٹنگ کیز
(2) ماؤس-: (Mouse) ماؤس ایک ان پٹ آلہ ہے۔ماؤس ہاتھ میں پکڑنے والا اور صرف اشارہ کرنے والا آلہ ہے۔جس کے اوپر دو یا تین بٹن ہوتے ہیں جس کو کلیک کر کے آپشنز کاانتخاب کیا جاتاہے۔ماؤس کے پیندے پر ایک بال بیئرنگ لگا ہوتا ہے جس کی مدد سے ماؤس کو ادھر اُدھر حرکت دی جا سکتی ہے۔ ماؤس کی حرکت کو ماؤس پوانٹر سے معلوم کیا جاسکتاہے۔
(3) ٹریک بال -: (Track Ball) ٹریک بال ایک گیند جیسی ان پٹ ڈیوائس ہے۔ جو الگ باکس میں یا کی بورڈ کے اندر ہی منسلک ہوتی ہے۔ اس گیند کو انگلیوں کی مدد سے حرکت دی جاتی ہے۔ جس کے نتیجہ میں سکرین پر کرسر مختلف سمتوں مین حرکت کرتا ہے۔
(4) لائٹ پین -: (Light Pen) لائٹ پین پین کی شکل کی ایک پوئنٹنگ ڈیوائس ہے۔ لائٹ پین کے الگلے حصے میں ایک فوٹو سیل ہوتا ہے اس کا دوسرا حصہ ایک تار کے ذریعے کمپیوٹر سے منسلک ہوتا ہے۔ جب کمپیوٹر استعمال کنندہ پین کا اگلا سرا سکرین پر پھیرتا ہے تو فوٹو سیل ڈیٹا وصول کرتا ہے اور یہ مطلوبہ کام سرانجام دینے کے لئے کیبل کے ذریعے کمپیوٹر کے سی پی یو کو ہدایاات مہیا کرتاہے۔لائٹ پین تصویریں بنانے کے لئے استعمال ہوتا ہے ۔کرکٹ میچوں میں کمنٹیٹر مختلف مقامات کی نشاندہی کے لئے بھی لائٹ پین کا استعمال کرتے ہیں۔
(5) جوائے سٹک -: (Joystick) جوائے سٹک بھی ایک ان پٹ ڈیوائس ہے یہ ایک عمودی چھڑی کی شکل کی ڈیوائس ہے اس کی مدد سے کمپیوٹر پر مختلف گیمز کھیلی جاتی ہیں اس میں بٹن بھی لگے ہوتے ہیں جنہیں مختلف کامو ں کے لئے استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ ایک جوائے سٹک اور ماؤس کا کام تقریباً ایک جیسا ہی ہوتا ہے
(6) سکینرز -: (Scanners) یہ ایک ان پٹ ڈیوائس ہے اس کی مدد سے تصویریں ' گراف اور مختلف تحریریں کمپیوٹر میں داخل کی جاتی ہیں ۔سکینر کی مدد سے نہایت ک وقت میں بہت قیمتی ڈیٹا آسانی سے کمپیوٹر میں داخل کیا جاتا ہے۔
(7) ڈیجیٹل کیمرے -: (Digital Cameras) عام طور پر تصویر کھینچنے کے لئے کیمرہ استعما ل کرتے ہیں لیکن اگر ہم ڈائریکٹ تصویر کھینچ کر کمپیوٹر کو بھیجنا چاہیں تو اس کے لئے ڈیجیٹل کیمرے استعمال ہوتے ہیں۔ ڈیجیٹل کیمرے کی مدد سے تصویر سی ڈی ' ہارڈ ڈیسک یا کمپیوٹر کی ریم میں چلی جاتی ہے۔اس کو محفوظ کر کے بعد میں ضرورت کے مطابق لوڈ بھی کیا جاسکتاہے۔
(Cool ڈیسک ڈرائیو/ ہارڈ ڈیسک / مقناطیسی ٹیپ-: یہ ڈیوائسزمستقل طور پر ڈیٹامحفوظ کرنے کے لئے استعمال کئے جاتے ہیں اور کسی بھی وقت انہیں استعمال کیا جا سکتا ہے۔ جب ہم ان ڈیوائسز کے ذریعے ڈیٹا حاصل کرتے ہیں تو انہیں ان پُٹ ڈیوائسز کہا جاتا ہے۔جب کہ یہ آؤٹ پُٹ بھی ہیں۔

سوال نمبر-:3 آؤٹ پُٹ ڈیوائس سے کیا مراد ہے؟ کمپیوٹر کے چندآؤٹ پُٹ ڈیوائسز تفصیلاً بیان کریں۔
جواب-: آؤٹ پُٹ آلات (Output Devics) -: کمپیوٹر کے ساتھ استعمال ہونے والے بیرونی آلات جن کی مدد سے انفارمیشن یا نتائج حاصل ہوتے ہیں ۔آؤٹ پُٹ آلات کہلاتے ہیں۔مثلاً مانیٹر ، پرنٹرز ، پلا ٹرز ، سی ڈیز ، فلاپی ڈرائیوز اور ہارڈڈسک وغیرہ۔ جبکہ فلاپی ڈرائیوز اور ہارڈڈسک ان پٹ آلات کے طور پربھی استعمال کیا جا تاہے۔جو ڈیٹا میں بڑی تبدیلیاں پیدا کرسکتے ہیں۔
1) ویڈیو مانیٹرز-Video Monitors) ویڈیو ڈسپلے یونٹ یا ویڈیو مانیٹر مائیکرو کمپیوٹر کے ساتھ استعمال ہونے والا بہت مقبول آؤٹ پُٹ ڈیوائس ہے۔ کیونکہ یہ پرنٹنگ دیوائس کی نسبت زیادہ تیز رفتار ، خاموش اور سستا ہوتاہے۔ مانیٹر ٹی وی سکرین جیسا ہوتاہے۔ اسکی دو قسمیں ہے۔ ایک بلیک اینڈ وائٹ اور دوسرا رنگین مانیٹر۔ آجکل مارکیٹ میں زیادہ تر کمپیوٹر کے ساتھ اینالاگ کے بجائے ڈیجیٹل مانیٹر میں چودہ انچ (14 ً ) سے سترہ انچ (17 ً ) تک کے مانیٹر زیادہ ملتے ہیں۔
(2) پرنٹرز-Printers) پرنٹرز کمپیوٹر کے ساتھ ہونے والے کارآمد آؤٹ پٹ آلات میں شمار ہوتے ہیں ۔ پرنٹر ز کمپیوٹر کی آؤٹ پٹ کو مستقل شکل دینے کے لیے استعمال ہوتے ہیں پرنٹ کرنے کے طریقے کے لحاظ سے پرنٹرز کی دو قسمیں ہوتی ہیں۔ (1 ایمپکٹ (Impact) پرنٹرز۔ (2 نان ایمپکٹ مزید ایمپکٹ پرنٹرزکی تین قسمیں ہوتی ہیں۔ * ڈاٹ میٹرکس پرنٹرز * ڈیزی وھیل پرنٹرز * لائن پرنٹرز
اسطرح نان ایمپکٹ پرنٹرز کی بھی مختلف قسمیں ہوتی ہیں ۔ مثلاً * انک جیٹ * بابل جیٹ * الیکٹروتھرمل اور * لیزر پرنٹرز
ایمپکٹ پرنٹرز کی بانسبت نان ایمپکٹ پرنٹرز زیادہ تیز رفتار ہوتے ہیں ۔ یہ کم شور پیدا کرتے ہیں۔ اور انکی پرنٹنگ کوالٹی بہتر ہوتی ہے۔
(3) پلا ٹرز-Plotters) پلاٹر ایک آؤٹ پٹ ڈیوائس ہے۔ جو بڑے سائز کے گرافوں اور ڈیزائنوں کو پرنٹ کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
پلاٹر کی دو بڑی اقسا م ہیں۔ (1) فلیٹ بیڈ پلاٹر(Flat Bed Plotter) اور (2) ڈرم پلاٹر (Drum Plotter)
(4) موڈیم -: (Modem) موڈیم ایک ایسی ڈیوائس ہے جس کی مد د سے ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر کو معلومات ' نتائج اور ڈیٹا بھیجا جاتا ہے۔ اور اسی طرح دوسرے کمپیوٹر سے معلومات ' نتائج او ر ڈیٹاوصول کیا جاتا ہے۔ اس لئے یہ ڈیوائس ان پٹ اور آؤٹ پٹ دونوں طرح کے کام سرانجام دیتی ہے


ہارڈ ڈیسک -: (Hard Disk) ہارڈ ڈیسک کمپیوٹر کے اندر لگایاجاتا ہے ۔۔اسے فلاپی ڈیسک کی طرح آسانی سے لگائی یا اتاری نہیں جاسکتی ۔ہارڈ ڈیسک میں کمپیوٹر کا آپریٹنگ سسٹم اور دیگر پروگرامز انستال کئے جاتے ہیں۔اس کے مختلف حصے(Partitions) بھی بنائی جا سکتی ہیں۔
(6) فلاپی ڈیسک -: (Floppy Disk) فلاپی ڈیسک کو ایک کمپیوٹر سے دوسرے کمپیوٹر میں ڈیٹا منتقل کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔انہیں Diskettes بھی کہا جاتا ہے۔یہ باریک اور لچکدار ہوتی ہے اس لئے انہیں Floppy کہتے ہیں۔جس کا مطلب ہے لچکدار۔یہ سائز کے لحاظ سے چھوٹی ہوتی ہیں اور قیمت میں آسان اورپلاسٹک کے کور میں محفوظ ہوتی ہیں۔
(7) سی ڈی -: (CD) سی ڈی (CD) کا مطلب (Compect Disc) ہے۔کمپیوٹر میں اسے سی ڈی روم کے ذریعے چلایا جاتا ہے۔یہ سخت مادے کی بنی ہوتی ہے۔ ان پر مختلف پرگرامز ، گیمز ، گانے اور فلم محفوظ کر کے ختم نہیں کیا جاسکتا۔ ایک عام سی ڈی پر 500MB تا 800MB ڈیٹا لیزر شعاعوں کی مدد سے محفوظ کیا جاسکتاہے۔
سوال نمبر-:4 ہارڈ کا پی اور سافٹ کاپی سے کیا مراد ہے؟
جواب-: کمپیوٹر سے ہمیں آؤٹ پُٹ دو شکلوں میں حاصل ہوتا ہے۔ جوکہ درج ذیل ہے۔
سافٹ کاپی-: (Soft Copy) سافٹ کاپی سے مراد ہے آؤٹ پٹ کی ایسی شکل ہے جسے چھو ا نہیں جا سکتا۔ اس سے مراد ہے کہ آؤٹ پٹ غیر مادی شکل میں ہے۔ کمپیوٹر کی سکرین پر جو ہم آؤٹ پٹ دیکھتے ہیں اسے سافٹ کاپی کہتے ہیں۔ اس طرح کمپیوٹر سے آواز کی شکل میں جو آؤٹ پٹ حاصل ہوتا ہے اسے بھی سافٹ کاپی کہتے ہیں۔
ہارڈ کاپی-Hard Copy) ہارڈ کاپی سے مراد کمپیوٹر سے حاصل ہونے والا ایسا آؤٹ پٹ ہے جسے مادی شکل میں دیکھا جا سکے۔ چھوا جا سکے۔ کمپیوٹر میں پرنٹر کے ذریعے کاغذ پر حاصل ہونے والا آؤٹ پٹ ہارڈ کاپی کہلاتا ہے۔ ہارڈ کاپی حاصل کرنے کے لئے ہم پرنٹر اور پلاٹر وغیرہ استعمال کرتے ہیں
سوال نمبر-:5 خالی جگہ پُر کریں۔
-:1 LASER مخفف ہے ۔ Light Amplification by Stimulated Emission of Rays.
-:2 عام طور پر کی بورڈ کے 101 کیز(بٹنز)ہوتے ہیں۔ -:3 ان پُٹ ڈیوائس جس کے یونٹ کے طور پر دو یا تین بٹن ہوتے ہیں ماؤس کہلاتاہے۔
-:4 ڈیجیٹل کِیمرے کے ذریعے ہم کمپیوٹر کو تصاویر ان پٹ کرتے ہیں۔ -:5 ڈرائنگ اور نقشے کے لئے ہم ان پٹ ڈیوائس سکِنر استعمال کرتے ہیں۔
-:6 3.5 فلاپی ڈیسکٹ میں گنجائش ہوتی ہے 1.44MB ۔ -:7 VDU مخفف ہے ۔Video Display Unit .
-:8 WORM مخفف ہے ۔Write-once, read-many . -:9 CD-R مخفف ہے ۔Compact Disk- Recordable
-:10 CD-RW مخفف ہے ۔ Compact Disk- Re-Writable -:11 پلاٹر کے دو اقسام ہیں۔ فلیٹ بیڈ پلاٹر اور ڈرم پلاٹر
-:12 مختلف کمپیوٹر مین رابطے کیلئے موڈیم استعمال ہوتا ہے۔ -:13 مائیکرو فون کمپیوٹر پر آواز ریکارڈ کرنے کیلئے استعمال ہوتا ہے۔
Back to top Go down
https://computerstudies.forumotion.com
 
9th Class Computer Chapter No 3 (Urdu)
Back to top 
Page 1 of 1
 Similar topics
-
» 9th Class Computer Chapter No 1 (Urdu)
» 9th Class Computer Chapter No 1 (English)
» Computer Paper for Class 9th (In Urdu) 2012
» Chapter # 1 9th Class
» 9th Class Chapter # 3 and 4 MCQ's (Notes)

Permissions in this forum:You cannot reply to topics in this forum
Computer Science Studies (BIT) :: Papers :: 9th Class-
Jump to: